آسارام کا ممبئی میں علاج ہوگا

   

نئی دہلی ۔ عصمت دری مقدمہ میں راجستھان کی جودھ پور سنٹرل جیل میں سزا کاٹ رہے آسارام کو راجستھان ہائی کورٹ نے 7 دن کا آرام دہ پیرول دیا تھا۔ آسارام گزشتہ کئی سالوں سے پیرول کے لیے کوشش کر رہے تھے، لیکن 11 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے جب عدالت نے ان کی درخواست کو قبول کیا ہے۔ عدالت کے حکم کے بعد بھی، آسارام کی صحت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے پیرول کی کارروائی شروع کرنے میں تاخیر ہوئی، وہ عدالت کے حکم کے بعد 2 دن تک جودھپور کے ایمس اسپتال میں داخل رہے اور ممبئی میں ان کا علاج کیا جائے گا۔سینئر جج ڈاکٹر پشپندر سنگھ بھاٹی اور جج منوری لکشمن کی ڈویڑن بنچ نے ایڈوکیٹ رام چندر بھٹ کی درخواست پر آرام دہ پیرول کی منظوری دے دی ہے، لیکن اس کے لیے کئی شرائط رکھی گئی ہیں۔یادر ہیکہ کہ آسارام کے مہاراشٹرا میں علاج کیلئے جو درخواست داخل کی گئی تھی اسے عدالت نے شرائط کے ساتھ قبول کیا ہے ۔