آسٹریلیائی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شرکت، فیصلہ ہنوز باقی

   

ملبورن ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہیکہ ہندوستان سے متحدہ عرب امارات منتقل ہونے والی لیگ آئی پی ایل میں ان کے کھلاڑیوں کی شرکت کا ہنوز فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نیک ہاکلی نے تصدیق کی ہے کہ آئی پی ایل کو ان کے کھلاڑیوں کی شرکت کی توثیق کے لئے انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ ہندوستان سے واپسی کے بعد ہمارے کھلاڑی دو ہفتوں کے سخت ترین قرنطینہ کے بعد اپنے افراد خاندان سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک مرتبہ جب ہم پھر جمع ہوں گے تو آئی پی ایل کے متعلق فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو ہفتوں کے سخت ترین قرنطینہ کے بعد ہمارے کھلاڑی باہر آئے ہیں اور اپنے افراد خاندان سے ملاقات کی ہے۔ نک کے بموجب آئندہ چند ہفتوں میں کھلاڑی نیشنل کرکٹ سنٹر بربسین میں یکجا ہوں گے جہاں ویسٹ انڈیز کے دورہ کے علاوہ آئی پی ایل کے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ قرنطینہ سے باہر آنے کے بعد کھلاڑی کافی الجھن کا شکار ہیں اور انہیں اپنے افراد خاندان کے ساتھ وقت گذارنے کی اشدضرورت ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ دنیا کے نمبر ایک فاسٹ بولر پیٹ کمنس وطن واپسی پر ایرپورٹ پر اپنے اہل خانہ سے جذباتی اندازمیں بغلگیر ہوئے اور یہ تصاویر وائرل ہوگئی ہیں۔