آصف آباد ضلع میں شیر کی ہلاکت15 مشتبہ افراد زیرحراست

   

حیدرآباد20مئی (یو این آئی) تلنگانہ کے کومرم بھیم آصف آباد ضلع کے پاتہ چچچالا جنگل میں ایک شیر کی بجلی کے کرنٹ سے ہلاکت کے معاملہ میں پولیس نے 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اسمگلروں نے شیر کو مارنے کے لئے بجلی کے تار بچھائے تھے۔