آل انڈیا علماء بورڈ کا مہاوکاس اگھاڑی کی حمایت کا اعلان

   

ممبئی : آل انڈیا علماء بورڈ نے آج یہاں لوک سبھا انتخابات میں مہاراشٹر میں مہاوکاس اگھاڑی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ممبئی کانگریس کی صدر ورشا گائیکواڈ کو شمالی وسطی ممبئی پارلیمانی حلقہ سے اُمیدواری دیئے جانے پر ملکارجن کھرگے کا شکریہ ادا کیا ۔ قومی جنرل سیکریٹری علامہ بنئی حسنی نے اخبارات کے نام جاری اپنے بیان میں کہا کہ ریاست میں فرقہ پرست طاقتوں کو روکنے کیلئے مسلمانوں کو دانشمندی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے مہاوکاس اگھاڑی کے امیدواروں کو ہی ووٹ دینا چاہئے ۔