آلودہ پانی سپلائی کرنے کے الزامات مسترد

   

حیدرآباد ۔ 14 ڈسمبر ( پریس نوٹ ) حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے آج ان الزامات کو مسترد کردیا جس میں کہا گیا کہ آلودہ پانی کی وجہ سے مائیلار دیو پلی میں2 افراد کی موت ہوئی ہے۔ مائیلاردیوپلی میںاس واقعہ کے بعد مقامی افراد نے مبینہ طور پر یہ دعویٰ کیا کہ واٹر بورڈ کا سربراہ آلودہ پانی پینے کے بعد یہ دونوں بیمار ہوگئے تھے۔ واٹربورڈ نے ابتدائی تحقیقات کیں اور کوالیٹی کنٹرول ٹیم نے آبی ذخائر اور پائپ لائن سے حاصل کردہ پانی کے نمونوں کی جانچ کی جس کے بعد بورڈنے کہا کہ پانی آلودہ نہیں تھا۔ بورڈ ‘الزامات عائد کرنے والوں کیخلاف کارروائی پر غور کررہا ہے۔