حیدرآباد : آندھراپردیش میں ایک انتہائی شرم ناک واقعہ پیش آیا ۔ جس میں بہنوئی نے سالی کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرلئے جس سے وہ حاملہ ہوگئی او رایک بچہ جنم دی ۔ ذرائع کے مطابق آندھرا پریش کے اننت پور ضلع کے کلیانہ درگم گاؤں میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ متاثرہ لڑکی انٹر میڈیٹ میں زیر تعلیم تھی او رگرلز ہاسٹل میں رہا کرتی تھی ۔ وہ کبھی کبھی اپنے بہن کے گھر جو قریب میں ہی واقع ہے جایا کرتی تھی ۔ اس کی بہن اپنے شوہر کے ساتھ رہا کرتی تھی ۔ ایک دن وہ اپنے بہن کے گھر گئی لیکن بہن گھرپر موجود نہیں تھی اس کا بہنوئی گھر پر اکیلا تھا ۔ اس نے اس کو گھر میں بلاکر باتوں ہی باتوں میں بہلا پھسلاکر اس کی عصمت ریزی کردی ۔ کچھ دنوں بعد متاثرہ لڑکی کوپیٹ میں درد کی شکایت ہوئی ۔ طبی جانچ کروانے پر پتہ چلا کہ وہ حاملہ ہے ۔
حاملہ لڑکی کو گھر لیجایاگیا۔اور کالج انتظامیہ کو مطلع کیا گیا کہ لڑکی کی طبیعت ناساز ہے۔ دو روز قبل لڑکی پیٹ میں شدید درد کی شکایت کی ۔ اسپتال لیجانے کیلئے ایمبولنس کی خدمات حاصل کی گئی ۔ بعد ازاں لڑکی نے ایمبولنس میں ہی بچہ جن دیا ۔ متاثرہ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے ایک مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔