حیدرآباد۔/5 جون، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں ایس ایس سی نتائج کل 6 جون کو جاری کئے جائینگے۔ وزیر تعلیم بوتسہ ستیہ نارائنا 12 بجے دن نتائج جاری کریں گے۔ ڈائرکٹر امتحانات ڈاکٹر دیویندر ریڈی کے مطابق نتائج 4 جون کو جاری ہونے تھے تاہم ناگزیر وجوہات پر اسے 6 جون تک ملتوی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی کم مدت میں پرچوں کی جانچ مکمل ہوئی ۔ 27 اپریل سے امتحانات کا آغاز ہوا جو 9 مئی کو مکمل ہوئے۔ 622537 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا۔ جانچ کیلئے 20 ہزار اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئیں۔ ر