آندھرا پردیش میں تلگودیشم، بی جے پی اور جنا سینا میں نشستوں کی تقسیم،بی جے پی کو 6 لوک سبھا اور اسمبلی کی 10 نشستیں

   

حیدرآباد۔/12 مارچ، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں قانون ساز اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کیلئے تلگودیشم، جنا سینا اور بی جے پی کے درمیان نشستوں پر مفاہمت کو قطعیت دی جاچکی ہے۔ صدر تلگودیشم این چندرا بابو نائیڈو کے ساتھ مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت اور جنا سینا کے سربراہ پون کلیان کی طویل ملاقات کے بعد نشستوں کی تقسیم کا فیصلہ ہوا۔ تینوں پارٹیوں نے ایک دوسرے کیلئے انتخابی مہم چلانے اور ایک دوسرے کی کامیابی میں تعاون سے اتفاق کیا ہے۔ بی جے پی کو لوک سبھا کی 6 نشستیں اور اسمبلی کی10 نشستیں الاٹ کی جائیں گی۔ تلگودیشم لوک سبھا 17 اور اسمبلی کی 144 نشستوں پر مقابلہ کرے گی۔ جنا سیناکو لوک سبھا کی 2 اور اسمبلی کی 21 نشستیں الاٹ کی گئیں۔ تینوں پارٹیوں میں مزید مشاورت کے بعد الاٹ کی گئی نشستوں کی فہرست جاری کی جائے گی۔ اسی دوران سابق چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آندھرا پردیش کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اسمبلی اور لوک سبھا چناؤ میں این ڈی اے اتحاد میں شامل جماعتوں کو کامیاب بنائیں۔1