آندھرا پردیش کے وزیر صنعت کا نقلی پی اے گرفتار

   

امراوتی۔/27 نومبر، ( پی ٹی آئی)پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ بدنام زمانہ بین ریاستی مجرم کو چہارشنبہ کے روز اس کے گاؤں سے گرفتار کرلیا گیا جو خود کو ایک وزیر کا پرسنل اسسٹنٹ ( پی اے ) ظاہر کرتے ہوئے کئی سادہ لوح افراد سے کروڑوں روپئے بٹورلیا ۔ نیلور ڈسٹرکٹ پولیس سپرنٹنڈنٹ ایشوریا رستوگی نے کہا کہ وزیر صنعت میکا پاٹی گوتم ریڈی کے ایک مدد گار کی طرف سے درج کردہ شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ومشی کرشنا ریڈی کو اس کے گاؤں میں پکڑنے کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ وزیر کے مددگار نے شکایت میں کہا تھا کہ ومشی کرشنا ریڈی نیلور اور امراوتی میں خود کو وزیر موصوف کا پی اے ظاہر کرتے ہوئے سادہ لوح افراد کو دھوکہ دے رہا تھا اور ان سے کروڑوں روپئے وصول کرچکا تھا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس نے کہا کہ ومشی آندھرا پردیش و تلنگانہ میں قتل، ڈکیتی ، عصمت ریزی اور دھوکہ دہی جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہے۔