حیدرآباد۔ آندھرا پردیش اسٹیٹ الیکشن کمشنر این رمیش کمار نے ریاست کی 12 بلدیات میں مئیرس و ڈپٹی مئیرس کے انتخاب کیلئے خصوصی اجلاس طلب کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے آج بلدی کمشنران سے کہا کہ کلکٹرس اور جوائنٹ کلکٹرس کو اس انتخاب کیلئے پریسائیڈنگ آفیسر مقرر کیا جائے ۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے چتور اور کرشنا ضلع کیلئے خصوصی احکام جاری کئے ہیں کیونکہ ان دونوں اضلاع میں دو کارپوریشنس ہیں۔