آنکھوں کے ٹسٹ کیلئے آدھار کارڈ لازمی : ہریش راؤ

   

حیدرآباد /13 جنوری ( سیاست نیوز ) وزیر صحت ہریش راؤ نے محکمہ صحت کے حکام اور کلکٹرس کو ہدایت دی کہ وہ آنکھوں کے ٹسٹ کیلئے آدھار کارڈ کو لازمی قرار دیں اور اس کی تشہیر کریں۔ واضح رہے کہ 18 جنوری کو ’ انکھوں کی روشنی ‘ دوسرے مرحلے پروگرام کا کھمم سے آغاز ہو رہا ہے ۔ ہریش راؤ اس پروگرام کو کامیاب بنانے محکمہ صحت کے علاوہ دوسرے محکمہ جات کا اعلی عہدیداروں کا اجلاس طلب کر رہے ہیں ۔ کلکٹرس اور ضلع میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسرس سے ٹیلی کانفرنس کا اہتمام میںپروگرام کو کامیاب بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ آنکھوں کے ٹسٹ کیلئے آدھار کارڈ کو لازمی بنانے اور عوام میں اس کی بڑے پیمانے پر شعور بیداری تشہیر کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ ر