آٹھ ریاستوں، تین مرکزی زیر انتظام علاقوں میں کورونا کیسز میں اضافہ

   

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آٹھ ریاستوں اور تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس (کوویڈ۔ 19) وبا کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 218.84 کروڑ ویکسین لگائی گئیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 2529 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,46,04,463 ہو گئی ہے اور اس دوران کورونا کے ایکٹو کیسز میں 1036 کی کمی آئی ہے ۔ جس سے کل معاملے کم ہوکر 32282 رہ گئے ہیں اور فعال معاملوں کی شرح 0.07 فیصد ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 3 ہزار 553 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اس کے ساتھ ہی کورونا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد4 لاکھ 40 ہزار436ہو گئی ہے۔