ائی ائی ٹی دہلی میں تین لوگوں نے لگائی خودکو پھانسی‘ الگ الگ کمروں میں لٹکی ملی نعشیں

   

نئی دہلی۔ائی ائی ٹی دہلی کیمپس کے اندر ایک فلیٹ میں ایک ہی خاندان کے تین اراکین کی مبینہ خودکشی کا واقعہ سامنے آیاہے۔

ہفتہ کے روز پولیس نے اس کی جانکاری دی۔سینئر اسٹنٹ لیباریٹری گلشن داس‘ ان کی اہلیہ سنتا او رماں کامتی کے نعشیں جمعہ کی رات دیر گئے کمار کے سرکاری گھر کے اندر الگ الگ کمروں میں لٹکی ملی۔

پولیس نے بتایا کہ مقام واقعہ سے کوئی بھی خودکش نوٹ دستیاب نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق جمعہ کی رات فلیٹ میں ہاتھا پائی کی جانکاری ملی تھی۔

پولیس کے فلیٹ پر پہنچنے کے بعد انہیں اندر سے دروازہ بند ملا۔ حالانکہ جب پولیس گھر میں داخل ہوئی تو انہیں لٹکی ہوئی نعشیں ملیں۔