ائی ٹی ٹی کانپور طلبہ کے مارچ’ہم دیکھیں گے“ پر انتظامیہ نے شروع کی انکوائری۔ ویڈیو

,

   

تین سو کے قریب ائی ائی ٹی کانپور کے طلبہ کو فی الحال جامعہ اور اے ایم یو طلبہ سے اظہار یگانگت کے لئے نکالے گئے احتجاجی مارچ میں حصہ لینے پر انکوائری کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ان کے خلاف شکایت ایک فیکلٹی ممبر نے کی ہے جو ”گاؤ رکشہ“ اور ”قبائیلیوں کا ہندو ازم میں مذہب تبدیل“ کے معاملات میں ملوث ہیں۔

بتایاجارہا ہے کہ مذکورہ طلبہ کے خلاف احتجاج کے دوران فیض احمد فیض کی نظم ”ہم دیکھیں گے“ پڑھی جانے کے خلاف بھی مذکورہ فیکلٹی نے شکایت درج کرائی ہے۔

فیکلٹی نے حوالہ دیا ہے کہ ”مذکورہ نظم میں بت ڈھائے جائیں گے اور نام رہے گا اللہ کا“ جو مصرعہ ہے اس سے ہندوستان میں رہنے والے 80فیصد برستوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

ویڈیو ضروردیکھیں

YouTube video