ابو عاصم اعظمی نے نواب ملک کو شکست دی

   

ممبئی :مہاراشٹر میں این سی پی (اجیت پوار) کے سرکردہ رہنما نواب ملک مانخرد شیواجی نگر حلقہ سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو اعظمی سے ہار گئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ نواب ملک چوتھے نمبر پر رہے ۔ انھیں عتیق احمد خان( مجلس اتحاد المسلمین)اور سریش پاٹل ( شیو سینا- شندے ) سے کم ووت ملے ۔ ابو عاصم اعظمی نے 2019 میں یہاں سے الیکشن جیتا تھا۔اس بار نواب ملک کا مقابلہ ایم ایل اے ابوعاصم اعظمی کے ساتھ شیوسینا کے سریش پاٹل سے تھا۔ نواب ملک مینکا گاندھی کے ساتھ مل کر کام کرتے تھے ۔ انہوں نے اپنا پہلا الیکشن 1984 میں لڑا اور صرف 2500 ووٹ حاصل کئے ۔ اس کے قبل وہ 1996، 1999 اور 2004 میں نہرو نگر سے مہاراشٹر اسمبلی کیلئے منتخب ہوئے ۔ 2009 میں، انہوں نے انوشکتی نگر، ممبئی سے کامیابی حاصل کی۔ تاہم، 2014 میں وہ شیوسینا کے توکارام رام کرشنا کیٹ سے الیکشن ہار گئے تھے ۔ مانخرد میں ابو عاصم اعظمی نے 54780 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے قریبی حریف عتیق احمد خان( مجلس اتحاد المسلمین)کو 42027 ، سریش پاٹل ( شیو سینا- شندے ) کو 35263 اور نواب ملک کو 15501 ووٹ ملے ۔ ابو عاصم اعظمی نے 12753 ووٹوں سے جیت حاصل کی۔