اترپردیش میں ہریانوی ماڈل کی عصمت ریزی فوٹوگرافر نے کی

,

   

گرگام۔ مغربی اترپردیش کے ضلع شاملی میں شادی کا جھانسہ دے کر ایک فوٹو گرافر نے ہریانوی کی بار بار عصمت ریزی کی جمعہ کی روز ایک افیسر نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

پی آر اوگرگام پولیس سبھاش بوکان نے کہاکہ شہر کے ویمن پولیس اسٹیشن(ساوتھ)میں ایک زیر و ایف ائی آر درج کی گئی ہے اور معاملے کو متعلق ضلع کو منتقل کردیاگیا ہے جہا ں پر یہ جرم انجام دیاگیا۔

بوکان نے کہاکہ متاثرین ایک ماڈل ہے۔ وہ فوٹو گرافر گوئند سے چھ ماہ قبل رابطے میں ائی تھی۔بوکان نے کہاکہ ”مذکورہ ملزمین نے شاملی ضلع کے اپنے آبائی گاؤں میں ایک فوٹو شوٹ کا لالچ دیا۔

گاؤں میں قیام کے دوران گوئند متاثرہ سے جنسی تعلقات بنانے میں کامیاب ہوگیا۔۔ملزم نے پھر متاثرہ کو شادی کو بھروسہ دلاکر شاملی میں اپنے گھر مدعو کیا اور پھر باربار اس کی عصمت ریزی کی“۔

حال ہی میں گوئند نے شادی سے انکار کردیا۔ اس کے علاوہ اس نے فیس بک پر دونوں کے نازیبا حالت میں تصویریں اور ویڈیوز پوسٹ کرنے کی بھی دھمکی دیدی۔

بوکان نے کہاکہ ”جب متاثرہ اس کے رویہ پر اعتراض جتایاتو ملزم نے متاثرہ کو خوفزدہ کرنے کے لئے فیس بک پر گالی گلوج والے پیغامات پوسٹ کئے۔

آخر کار متاثرہ نے جمعہ کے روز فیصلہ کیاکہ وہ گوئند کے خلاف ایف ائی آردرج کرائے گی“