اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وزرا میں قلمدان تقسیم کئے

   

لکھنو: اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی نئی حکومت میں وزرا کے درمیان قلمدان تقسیم کردیا گیا ہے۔ آدتیہ ناتھ یوگی نے اپنے پاس 34 اہم محکمے رکھے ہیں، جن میں داخلہ، ہاؤسنگ اور اربن پلاننگ، بھرتی، عملہ اور ریونیو شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کو چھ محکموں کی ذمہ داری دی گئی ہے، جن میں دیہی ترقی اور مجموعی دیہی ترقی، دیہی انجینئرنگ، فوڈ پروسیسنگ، انٹرٹینمنٹ ٹیکس اور پبلک انٹرپرائزز اور نیشنل انٹیگریشن ڈپارٹمنٹ شامل ہیں۔وہیں ریاست کے دوسرے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک کو میڈیکل ایجوکیشن، میڈیکل اینڈ ہیلتھ، فیملی ویلفیئر اور مدر اینڈ چائلڈ ویلفیئر ڈیارٹمنٹ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ برجیش پاٹھک کے پاس تین اہم شعبے ہیں۔ اگر ہم کابینی وزیر کی بات کریں تو بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ کے پاس سب سے زیادہ سات محکموں کا چارج ہے۔