اس کوایک خانگی اسپتال میں داخل کیاگیاہے۔ مذکورہ متاثرہ کے والد نے ان کی لڑکی کے ساتھ کالج کے راستے پر چھیڑ چھاڑی او رجنسی بدسلوکی کا مذکورہ نوجوان پر الزام عائد کیاہے
مرآد باد۔اترپردیش کے مرآد باد میں ایک لڑکی نے ”ذہنی تناؤ“ کا شکار ہوکر اس وقت تیزاب پی لیاجب ایک مقامی نوجوان اس کا تعقب اور ہراساں کررہا تھا۔
اس کوایک خانگی اسپتال میں داخل کیاگیاہے۔ مذکورہ متاثرہ کے والد نے ان کی لڑکی کے ساتھ کالج کے راستے پر چھیڑ چھاڑی او رجنسی بدسلوکی کا مذکورہ نوجوان پر الزام عائد کیاہے۔
انہو ں نے کہاکہ ان کی بیٹی اس ہراسانی کی وجہہ سے کالج جانا چھوڑ دیاتھا۔
حالانکہ پچھلے دو دنوں سے لڑکی زندگی اور موت کی کشمکش کا شکار ہے‘ پولیس نے اب ایک ایف ائی آر درج کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے کہاکہ ”ہم نے تحقیقات شروع کردی ہے او ربہت جلد مجرم کو گرفتار کرلیاجائے گا“۔