جئے پور : مہارانہ پرتاپ سینا کا دعویٰ ہے کہ اجمیر کی درگاہ بھی لارڈ شیوا کے مندر کیلئے مختص کی گئی تھی۔ مہارانا پرتاپ سینا نے اِس ضمن میں چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوت کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے ذریعہ اِس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ مہارانہ پرتاپ سینا کے صدر نے کہاکہ اگر سروے نہیں کیا گیا تو اُس کے خلاف تحریک شروع کی جائے گی۔