حیدرآباد 22 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے عرس حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے سلسلہ میں مختلف مقامات سے خصوصی ٹرینوں کا اہتمام کیا ہے ۔ 26 جنوری تا یکم فروری یہ ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ حیدرآباد ، کاچی گوڑہ ، مچھلی پٹنم ، تروپتی، ناندیڑ سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائینگی۔ حیدرآباد تا مدار جنکشن خصوصی ٹرین سکندرآباد ، ملکاجگری ، کاما ریڈی ، نظام آباد ، باسر ، ناندیڑ ، ہنگولی ، اکولہ ، بھوپال ، اجین، رتلام اور دیگر علاقوں سے اجمیر پہنچے گی۔ ٹرین اسی روٹ سے واپس ہوگی۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے 5 خصوصی ٹرینوں کا انتظام کیا جو روانگی اور واپسی پر مشتمل ہونگی۔ر