نئی دہلی: دہلی پولیس نے قومی راجدھانی کے اولڈ راجندر نگر میں یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے امتحان میں اضافی کوشش کے مطالبہ کے تعلق سے منگل کی دیر رات احتجاج کرنے والے تقریباً 40 امیدواروں کو حراست میں لے لیا۔امیدوار یو پی ایس سی امتحان میں اضافی موقع اور کورونا کا حوالہ دیتے ہوئے عمر کی حد میں نرمی کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ایک سینئر پولیس افسر نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔اولڈ راجندر نگر کے بڑا بازار میں تقریباً 70 امیدوار جمع ہوئے اور یو پی ایس سی امتحان میں اضافی موقع دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کر رہے تھے ، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سالوں میں کووِڈ وبائی مرض نے ان کے امکانات کو متاثر کیا ہے ۔ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق، یو پی ایس سی کے امیدواروں کا ایک گروپ منگل کو شام 7 بجے بڑا بازار میں حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے بینرز اور پوسٹروں کے ساتھ جمع ہوا، اور مطالبہ کیا کہ مزید کوششوں کی اجازت دی جائے ۔پولیس نے کہا کہ اس گروپ نے وہاں مظاہرہ کرنے کی اجازت کے لیے درخواست دی تھی لیکن اسے مسترد کر دیا گیا۔