احتجاجی طالبات میں سے 2 کو ٹی سی

   

بنگلور : پری یونیورسٹی کالج میں حجاب پہننے پر لگائی گئی پابندی کے خلاف احتجاج کرنے والی دو مسلم طالبات نے کالج سے دوسرے اداروں میں داخلہ لینے کے لیے نو آبجکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) لیے ہیں، جب کہ ایک طالبہ کو ٹرانسفر سرٹیفکیٹ (ٹی سی) جاری کیا گیا ہے۔ایک خبر رساں ایجنسی کے مطابق تین میں سے دو طالبات نے ایک پریس میٹنگ کے دوران کیمپس کے اندر یونیفارم کوڈ کو سختی سے لاگو کرنے کے یونیورسٹی کے فیصلے پر سوال اٹھایا۔این او سی طالبات کو دوسرے انڈر گریجویٹ اداروں میں شامل ہونے کے قابل بناتا ہے۔دوسرے کالج میں داخلے کی منظوری کے بعد طلبا کو ٹی سی جاری کیا جائے گا۔ کالج کی پرنسپل انسویا رائے نے کہا کہ پریس کانفرنس میں شامل ہونے والی ایک اور لڑکی نے کالج حکام سے تحریری معافی مانگ لی اور آن لائن کلاسز میں شرکت شروع کر دی ہے۔