انڈیا ٹوڈے ٹی وی کا یہ ماننا ہے کہ فیصل پٹیل سے ای ڈی نے پیش ہونے کا استفسار کیاہے۔فیصل پٹیل سینئر کانگریس لیڈر احمد پٹیل کے بیٹے ہیں
نئی دہلی۔اسٹرلینگ بائیو ٹیک معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے چہارشنبہ کے روز کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل کے بیٹے فیصل پٹیل کو سمن جار کیاہے۔
انڈیا ٹوڈے ٹی وی کا یہ ماننا ہے کہ فیصل پٹیل سے ای ڈی نے پیش ہونے کا استفسار کیاہے۔
فیصل پٹیل سینئر کانگریس لیڈر احمد پٹیل کے بیٹے ہیں۔تیسرے مرتبہ ای ڈی نے پی ایم ایل اے ایکٹ کے تحت فیصل کے خلاف گھیرا تنگ کیاہے۔
پچھلے ماہ ای ڈی نے احمد پٹیل کے داما عرفان صدیقی کے خلاف گجرات نژاد فارمسیٹکل کمپنی اسٹرلنگ بائیو ٹیک میں کروڑ ہاروپیوں کی دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ معاملہ میں طلب کیاتھا۔
پی ایم ایل اے کے تحت صدیقی کے بیان اس وقت لیاگیاجب واڈوڈرا نژاد کمپنی کے پروموٹرس اور مالکان ساندیسرا بردران سے صدیقی کے مبینہ تعلقات کا انکشاف ہوا تھا‘ پوچھ تاچھ نئی دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں ہوئی تھی۔ عرفان پیشے سے وکیل ہیں اور ان کی شادی احمد کی بیٹی ممتا ز پٹیل سے ہوئی ہے۔
گجرات سے کانگریس کے لئے احمد راجیہ سبھا کے رکن ہیں اور قدیم پارٹی میں اہم خازن کا عہدہ ان کے پاس ہے۔
قبل ازیں یوپی اے چیرپرسن سیاسی سکریٹری تھے۔انڈیاٹوڈے کا ماننا ہے کہ پوچھ تاچھ کے دوران سندیسارا معاملہ کے ایک اہم گواہ نے چیتن سندریسا‘ فیصل‘ احمد اور ان کے دامان عرفان صدیقی کے درمیان تعلقات کا انکشاف کیاہے۔
سندیسارا گروپ کے ایک ملازم سنیل یادو نے مبینہ طور پر کہاکہ عرفان اکثر ڈائرکٹر سندیسارا گروپ چیتن کے نئی دہلی والے پشپانجلی فارم پر آتا رہا ہے‘ چیتن بھی وسنت وہار کے ایک کے گھر آیاجاتا کرتاہے۔
چیتن نے ایک بڑی رقم بھی عرفان کو دی ہے۔ سنیل نے مبینہ طور پر یہ بھی کہاکہ وہ احمد کے گھر کا استعمال میٹنگوں کے لئے کیاکرتاتھا۔عرفاناور فیصل کو مبینہ طور پر چیتن نے خفیہ نام دئے تھے۔
گواہ کے مطابق ”چیتن اور گگن دراصل عرفان صدیقی کو عرفان بھائی پکارتے۔
عرفان کا خفیہ نام ائی ٹو اور فیصل کا نام ائی ون تھا“۔ مذکورہ ای ڈی اس بات کی بھی جانچ کررہی ہے کہ دہلی کے وسنت وہار میں عرفارن کی ایک ”زیر قبضہ“ رہائشی جائیداد ہے جس کی خریدی سندریسا نے کی تھی۔
کاروباری گگن سے اس کے تعلقات ای ڈی کے جانچ میں ہیں۔چیتن سندریسا‘ احمد پٹیل‘ فیصل اور عرفان صدیقی کے درمیان روابط کی جانکاری ایک اہم گواہ نے دی ہے