پنجی : مہاراشٹر کے والپوئی سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے وشواجیت پرتاپ سنگھ رانے جمعرات کو اس وقت بھڑک اٹھے جب وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے ان کے نام کی قیاس آرائیوں سے متعلق ایک سوال پوچھا گیا۔قیاس آرائیاں عروج پر ہیں کہ رانے گوا کے اگلے وزیر اعلیٰ بن سکتے ہیں لیکن جب اس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، مجھ سے ایسے احمقانہ سوال نہ پوچھیں۔ میں یہاں آنجہانی منوہر پاریکر کو خراج عقیدت پیش کرنے آیا ہوں۔ یہ سوال مرکزی قیات سے متعلق ہے ۔یہ سوال اعلیٰ قیادت کے ساتھ کرو۔یہ دوسری بار ہے جب رانے صحافیوں کے سامنے اپنا آپا کھو بیٹھے ہیں۔پچھلے ہفتے رانے نے گورنر پی ایس سریدھرن پلئی سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد یہ افواہ پھیلی تھی کہ وہ وزیر اعلیٰ پرمود ساونت کے ساتھ جھگڑے کی وجہ سے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔میٹنگ کے فوراً بعد رانے نے ٹویٹ کیاکہ صحافت کی اتنی افسوسناک حالت کہ عزت مآب گورنر کے ساتھ ایک نجی ملاقات پر بھی ہنگامہ کھڑا کر رہی ہے ۔میں نے تو بس ان کا آشیرواد مانگتے ہوئے انہیں اپنے اسمبلی حلقہ میں مدعو کیا ہے ۔