حیدرآباد۔ 26 مارچ (سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو چادرگھاٹ پولیس اسٹیشن کا مرسالہ موصول جس میں مسلم نعش کے تدفین کی درخواست کی گئی۔ اس کے علاوہ مزید 10 پولیس اسٹیشنوں سے نعشوں کی تدفین کی غرض سے درخواستیں وصول ہوئیں۔ اس طرح جملہ 11 نعشوں کو حاصل کرکے جمعرات بزار کے قبرستان میں متولی قبرستان نور خان کی موجودگی میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ مولانا سید معز الدین اشرفی، خلیفہ علامہ مدنی میاں نے پڑھائی۔ دعائے مغفرت امام و خطیب مسجد محمدیہ کشن باغ نے کی۔ نماز جنازہ میں سید زاہد حسین، محمد مکرم، جہانماں سے محمد حمید الدین سماجی کارکن کے علاوہ شیخ وسیم احمد، محمد معراج علی، سید زبیر ہاشمی، غلام فاروق، حبیب علی، محمد عبدالجبار موجود تھے۔ اس موقع پر سکندرآباد کی ساکن بشریٰ تبسم، سید عبدالمنان نے کہا کہ موت ایک بہترین نعمت ہے جو اپنے رب سے ملنے کا واحد ذریعہ ہے۔ مصری گنج سے محترمہ فہیم سلطان، محمد عبدالقدیر نے کہا کہ رمضان المبارک میں انتقال اور تدفین طاق رات میں ہونے پر ہم اس اجر کا اندازہ نہیں لگاسکتے ہیں۔ محمد عبدالجلیل، عارف بھائی نے ورثا کے لئے صبر کی دعا کی، مولانا محمد ہاشمی قادری خطیب مسجد ماما نیک قدم نے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کے لئے اس نیک کام کو اللہ پاک قبول کرے آمین۔ اس موقع پر ادارہ سیاست کے جناب اسد اللہ اور جناب عظمت اللہ حسینی چیرمین وقف بورڈ کے علاوہ متولی قبرستان جناب نور خان کا شکریہ ادا کیا گیا جن کے تعاون سے لاوارث مسلم نعشوں کی تدفین عمل میں آئی۔