ادارہ سیاست اور وقف بورڈ کے تعاون سے مسلم نعشوںکی تدفین

   

حیدرآباد : /20 مئی (سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست و رکن قانون ساز کونسل کو پولیس بیگم بازار کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اس کے علاوہ حیدرآباد سکندرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے مزید 14 درخواستیں تدفین کی غرض سے ہی وصول ہوئی ۔ جملہ 15 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کرکے تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا سید حفیظ اشرفی امام و خطیب جامع مسجد محمدیہ کشن باغ نے پڑھائی ۔ اس موقع پر بشری تبسم صاحبہ نے کہا موت برحق ہے ۔ سید عبدالمنان نے کہا اللہ پاک اپنے کلام میں فرماتے ہیں جب بندہ کا انتقال ہوتا ہے اُس کے قریب میں رہتا ہوں یا تم اور جب اللہ پاک رہتے ہیں تو کسی کے رہنے یا نہ رہنے کی ضرورت نہیں ۔ محمد آصف محی الدین ، محمد عبدالرحمن ، محمد ابراہیم نے کہا کہ جب کسی کا انتقال ہو اور جب غسل دیا جائے تو لوگ قریب رہتے ہیں جو صحیح نہیں ہے کیونکہ میت شرماتی ہے اور انسان زندگی میں بھی تنہا نہانا پسند کرتا ہے ۔ محمد ہاشم علی قادری امام و خطیب جامع مسجد ماما بنک قدم نے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی ۔ مصری گنج کے عارف بھائی اور محمد عبدالجلیل نے ورثاء کے لئے دعا کی کہ وہ جہاں بھی ہوں اللہ پاک ان کو صبر عطا فرمائے ۔ آمین ۔ نماز جنازہ میں مولانا سید معز الدین اشرفی خلیفہ علامہ مدنی میاں ، سید زبیر ہاشمی ، سید مکرم علی ، محمد عبدالجبار شریک تھے ۔ ادارہ سیاست نے اس کار خیر میں حصہ لینے پر سی ای او وقف بورڈ اسد اللہ صاحب ، چیرمین جناب عظمت اللہ کا شکریہ ادا کیا ۔ جناب اسحاق خاں ، جناب محبوب خاں ، جناب نور خاں ، متولی قبرستان کی سرپرستی میں تدفین عمل میں آئی ۔