لوینا لودہ نے مہیش بھٹ پر ہراسانی اور دھمکیاں دینے کاالزام لگایا
ممبئی۔فلم میکر مہیش بھٹ کی رشتہ دار لوینا لودھ نے جمعہ کے روز انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بھٹ پر ہراسانی اور دھمکیاں دینے کا الزام لگایاہے۔
انہیں ”انڈسٹری کا سب سے بڑا ڈان‘‘ پکاتے ہوئے لوینا نے کہاکہ کافی طاقتور انسان ہیں اور انہوں نے کئی زندگیاں برباد کی ہیں
لوینا لودہ کون ہے؟
لوینا ایک ہندوستانی اداکارہ ہیں جنھوں نے کئی کولی ووڈ‘ ٹالی ووڈ اور کچھ بالی فلموں میں بھی اداکاری کی ہے۔ انہوں نے کناڈا زبان کی فلم ”نردوش“ سے اپنی اداکاری کا کیریر شروع کیاہے۔
کئی ہندوستانی اور ملٹی نیشنل برانڈس پر انہوں نے کام کیاہے جیسے اسٹالک بائی لو‘ ڈانیال ویلنگٹن‘ شین‘ ایل اوریل‘ یوائنس‘ ریلائنس‘ پاپا راضی‘ کولسیٹ‘ ائیر ٹیل‘ اور دیگر مختلف برانڈس اس میں شامل ہیں۔
انہوں نے اپنے یوٹیوب چیانل پر ولوگینگ بھی کی ہے۔ سال 2010میں ائی فلم ”کاجاریہ“ میں بھی وہ دیکھائی دیں جس میں ہیمش ریشمایہ‘ اور سارا لورین نے مرکزی کردار ادا کیاتھا۔
اس فلم کی کہانی کار مہیش ہیں اور فلم کی ہدایت کاری پوجا بھٹ نے انجام دی تھی۔
مہیش بھٹ کے بھانجے سمیت سبروال سے لوینا لودھ کی شادی ہوئی تھی مگر بتایاجار ہا ہے کہ اب دونوں کے راستے الگ ہیں۔
لوینا لودہ کے الزامات
انسٹاگرام پر پوسٹ کردہ ویڈیو میں لوینا لود نے مہیش بھٹ کے بھانجے سمت سبروال کی بیوی کی حیثیت سے تعارف کرواتے ہوئے اس کی شروعات کی ہے۔
لوینا نے الزام لگایاہے کہ سمت ”منشیات اورعورتیں“ مختلف لوگوں کو سربراہ کرتا ہے اور اس سے مہیش بھٹ بھی واقف ہیں۔
لوینا لودہ نے کہاکہ وہ سمیت سے طلاق لینا چاہتی ہیں مگر بھٹ فیملی انہیں ہراساں کررہی ہے۔ ویڈیو میں وہ کہہ رہی ہیں ”مہیش بھٹ انڈسٹری کا سب سے بڑا ڈان ہے۔
وہ اس نظام کو چلانے والوں میں ایک ہے“۔مہیش بھٹ‘ مہیش بھٹ‘ کم کم سہیگل کو انہوں نے نشانہ بنایاہے
مہیش بھٹ کی جانب سے قانون کاروائی
ویشیش فلمس کے وکیل فلم کار مہیش بھٹ کی جانب سے ایک انسٹاگرام کے ویڈیو پر جس کو اداکارہ لوینا لودہ نے پوسٹ کیاہے پر ردعمل پیش کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیاہے۔
مذکورہ بیان کچھ اس طرح ہے”لوینا لودہ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو کے حوالے کے ساتھ‘ ہم اپنے موکل مہیش بھٹ کی طرف سے ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔
اس طرح کے الزامات نہ صرف جھوٹے اور توہین آمیز ہیں بلکہ قانون میں کے مطابق اس پر کاروائی ہوسکتی ہے۔ مشورہ کے مطابق اور قانونی دائرے میں ہمارے موکل اس پر کاروائی کریں گے“
https://www.instagram.com/p/CGr2Tp_J0qn/?utm_source=ig_web_button_share_sheet
لوینا لودہ کے خلاف ویشیش فلمس کے انسٹاگرام اکاونٹ پر مذکورہ بیان پوسٹ کیاگیاہے‘ جس پر نائیک نائیک اینڈ کمپنی کی دستخط ہے جو ویشیش فلمس کے قانونی امور انجام دینے والے ہیں