اردغان کی جانب سے مکہ معاہدہ کی توثیق کا عمل شروع

   

انقرہ ۔ 27 نومبر (ایجنسیز) ترک سرکاری گزٹ نے جمعہ کے روزاطلاع دی ہے کہ صدر رجب طیب اردغان نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مشترکہ دفاع سے متعلق مکہ معاہدہ کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ منظوری سے ترکی کی جانب سے توثیق کا عمل مکمل ہو گیا ہے جبکہ ترک پارلیمنٹ نے اس معاہدہ کی منظوری اسی ماہ کے اوائل میں دی تھی۔تینوں ممالک کے درمیان جمعہ اور ہفتہ کو اسلام آباد میں اجلاس منعقد ہو رہے ہیں۔ ترک پارلیمنٹ کی منظوری سے انقرہ کیلئے سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملے جاری ہیں۔