حیدرآباد۔19۔ مئی (سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ ترسیل عامہ و صحافت کے زیر اہتمام اردو صحافت کی 200 سالہ تقاریب کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ تقاریب سال بھر جاری رہیں گے۔ جشن کے تحت اردو صحافت پر مبنی لوگو سازی ، ویڈیو یادداشت اور دیگر مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں۔ ویڈیو دستاویزی فلم کا مقابلہ اس سلسلہ کی اہم کڑی ہے جو 30 مئی تا 15 اکتوبر جاری رہے گا۔ مقابلہ جیتنے والوں کو نومبر کے دوسرے ہفتہ میں منعقد ہونے والی اختتامی تقریب کے موقع پر 20 ہزار روپئے انعام دیا جائے گا۔ مقابلہ کا مقصد طلبہ ، میڈیا پروفیشنلس اور صحافیوں کو تحریک آزادی میں اردو صحافت کے کردار ، اردو کی ترقی ، نامور شخصیات کی قربانیوں اور مختلف مسائل سے ہم آہنگ کرنے کیلئے دستاویزی فلمیں بنانے کا منصوبہ ہے۔ فلم کا وقفہ 10 تا 20 منٹ ہونا چاہئے ۔ دستاویزی فلمیں سوشیل میڈیا پر شیئر کی جائیں گی۔ تفصیلات یونیورسٹی کے ویب سائیٹ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ ر