اردو مصنفین کی تخلیقات کو مالی اعانت ، ادخال درخواست کی آخری تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع : صدر تلنگانہ اردو اکیڈیمی

   

حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کی جانب سے ریاست تلنگانہ کے اردو مصنفین ، ادبا ، شعرا ، صحافیوں اور قلم کاروں کی سال 2021 کی اردو تخلیقات کی اشاعت کے لیے جزوی مالی اعانت کے لیے طلب کردہ درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ میں 31 دسمبر 2022 تک توسیع کردی گئی ہے ۔ جناب محمد خواجہ مجیب الدین صدر اردو اکیڈیمی نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ اردو مصنفین کی تخلیقات کی اشاعت کے لیے جزوی مالی اعانت کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ 14 دسمبر رکھی گئی تھی لیکن اردو مصنفین و اردو تنظیموں کی نمائندگی پر اس تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے ۔ انہوں نے ریاست کے اردو قلم کاروں سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنی تخلیقات کے مسودات مقررہ توسیع شدہ تاریخ تک صدر دفتر تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی حج ہاوز چوتھی منزل نامپلی میں داخل کردیں ۔۔