حیدرآباد ۔ یکم ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی ) کی جانب سے مالیاتی سال 2025-26 کیلئے جائیداد ٹیکس پر پانچ فیصد کمی کی پیشکش کی جارہی ہے ۔ کارپوریشن کے عہدیداروں کے مطابق جی ایچ ایم سی ایکٹ 1955 اور اس کے بعد اس میں اضافہ کیے گئے سب سیکشن کے مطابق پورے جاریہ مالیاتی سال کیلئے جائیداد ٹیکس میں بل یا ڈیمانڈ نوٹس دینے کے باوجود ٹیکس کی 30 اپریل سے قبل ادائیگی پر 5 فیصد کی کمی جائے گی ۔ جی ایچ ایم سی نے ٹیکس دہندگان کیلئے ارلی برڈ اسکیم شروع کی ہے ۔ جس کے تحت جائیداد ٹیکس دہندگان ماہ اپریل میں ٹیکس ادا کرتے ہوئے 5 فیصد ڈسکاونٹ سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ ٹیکس دہندگان یکم اپریل 2025 سے ان کا جائیداد ٹیکس ادا کرسکتے ہیں ۔ یہ اسکیم مالیاتی سال 2025-26 کیلئے ہے ۔ اس کا اطلاق گذشتہ سال سے جمع شدہ بقایہ جات پر نہیں ہوگا ۔۔