اسدالدین اویسی کو ”پارلیمنٹرین آف دی ائیر“ کے اعزاز سے نوازا گیا

,

   

رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کو چہارشنبہ کے روز لوک مات پارلیمنٹری ایوارڈس کی جانب سے ”پارلیمنٹرین آف دی ائیر“ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ او راے ائی ایم ائی ایم کے سربراہ نے ٹوئٹر کے ذریعہ اپنے اس ایوارڈ کا اعلان کیا او رٹوئٹ کیاکہ”ابھی جانکاری ملی ہے کہ مجھے اعزاز دیاجارہا ہے”پارلیمنٹرین آف دی ائیر“ کا لوک مت پارلیمنٹری ایوارڈ کی جانب سے“۔

لوک مت کا شکریہ۔ اراکین پارلیمنٹ کو جواب دہ بنایاجاتا ہے۔ پی ایم اے وائی سے لیکر پیگاسیس سے غیر ملکی ٹربیونل‘ میں نے اپنے موقف کا عوامی مفاد کے لئے استعمال کیاہے اور ایسا آگے بھی کرتارہوں گا“۔

غور طلب ہے کہ اویسی کو سال2019میں بھی اسی اعزاز سے نوازا گیاتھا

مذکوروہ لوک مت پارلیمنٹری ایوارڈس اٹھ زمروں میں ہندوستان کے پارلیمنٹرین کے تعاون (چار لوک سبھا او رچار راجیہ سبھا) کے لئے دیاجاتا ہے۔

بورڈ آف جیوری تمام پارلیمنٹرین کا 2020اور 2021کے لئے تعاون کا جائزہ لیتا ہے او رایوارڈجیتنے والوں کا انتخاب کرتا ہے۔ کویڈ19وباء کی وجہہ سے پچھلے دو سالوں سے یہ ایوارڈ کی تقریب منعقد نہیں ہوئی ہے