اسرائیل اور امارات کے قائدین کا مغربی ایشیا کے معاہدوں کی توسیع پر تبادلہ خیال

   

یروشلم: اسرائیل کے وزیر اعظم یائر لپیڈ اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زائد النہیان نے مشرق وسطیٰ میں معمول کے سودوں کو وسعت دینے پر تفصیلی بات چیت کی ہے ۔لیپڈ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد دونوں لیڈروں نے پہلی بار ٹیلی فون پر بات چیت کی۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق دونوں لیڈروں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔