اسرائیل ایران کے نیوکلیئر معاہدہ کو روکنے میں کامیابی کادعویدار نہیں

   

دبئی: یورپی رابطہ کار جوزپ بوریل کی طرف سے نیوکلیئر مذاکرات سے متعلق منفی اشارے ظاہر کیے جانے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم یائر لپیڈ نے کہا ہے کہ یہ جاننا ابھی قبل از وقت ہے کہ آیا ان کا ملک نیوکلیئر معاہدے کو روکنے میں واقعی کامیاب ہوا ہے یا نہیں؟لیکن انہوں نے منگل کو ’نیواتیم‘ ایئر بیس کے دورے کے دوران اپنی تقریر میں زور دیا کہ اسرائیل کسی بھی خطرے اور کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایران نے ہمیں دھمکیاں دینے کی کوششیں جاری رکھی تو وہ اسرائیل کی پہنچ اور اس کی صلاحیتوں کا خود اندازہ کرلے گا۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تل ابیب دہشت گردی کے خلاف اور اسے نقصان پہنچانے والوں کے خلاف تمام محاذوں پر کام جاری رکھے گا۔