نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ان 250میں سے 186پوسٹس جو 74فیصد پر مشتمل ہے ایکس کے تصدیق شدہ اکاونٹس کے ذریعہ پوسٹ کئے گئے ہیں۔
نیویارک۔ ایک نئے سروے میں دعوی کیاگیا ہے کہ ایکس جو (ماضی میں ٹوئٹر) تھا پر حماس اسرائیل جنگ کے متعلق غلط جانکاری فراہم کرنے والے میں بڑے پیمانے پر نیلے بیاچ کے ساتھ تصدیق شدہ صارفین ہیں۔
تنازعہ کے پہلے ہفتہ (اکٹوبر7-14) کے دوران امریکی نژاد غیر منافع بخش ادارہ نیوز گارڈنے 250سے زائد مصرو ف ترین پوسٹ (لائیکس‘ ری پوسٹس‘ ریلپائزاور بک مارکس) کا تجزیہ کیا جنہوں نے جنگ سے متعلق10نمایاں جھوٹی یاغیر مصدقہ داستانوں میں سے ایک کو فروغ دیاہے۔
نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ان 250میں سے 186پوسٹس جو 74فیصد پر مشتمل ہے ایکس کے تصدیق شدہ اکاونٹس کے ذریعہ پوسٹ کئے گئے ہیں۔
تجزیہ کے مطابق ”اسرائیل۔ حماس جنگ کے بارے میں غلط معلومات کوآگے بڑھانے والی ایکس پرسب سے زیادہ وائر ل ہونے والی پوسٹس میں سے تقریباًتین چوتھائی کو”تصدیق شدہ“ ایکس اکاونٹس کے ذریعہ آگے بڑھے جارہا ہے“۔
اس طرح کی داستانوں کو فروغ دینے والے 1,349,979مصروفیتیں موصول ہوئی ہیں اور مجموعی طور پر ایک ہفتہ میں 100ملین مرتبہ عالمی سطح پر اسکو دیکھا گیاہے۔
مذکورہ پلیٹ فارم پر غلط جانکاری کے اضافہ کی بات پر موسک اکثر ایکس کے کراؤڈ ذرائع کے حقائق کی جانچ کے فیچر میں توسیع کا دعوی کرتے ہیں جس کو ”کمیونٹی نوٹس“ کہاجاتا ہے۔
تاہم نیوز گارڈ نے پایا کہ جنگ کے بارے میں غلط معلومات کوآگے بڑھانے والی 250پوسٹس میں سے صرف29کمیونٹی نوٹ کے ساتھ پلیٹ فارم پر فلیگ لگایاتھا