نئی دہلی: فلسطینی دہشت گرد گروپ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ جاری ہے ۔ اسرائیل چھوڑنے کے خواہشمند 212 ہندوستانیوں کو لے کر پہلی چارٹر فلائٹ جمعرات کو اسرائیل کے بین گوریون ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی اور جمعہ کی صبح دہلی ہوائی اڈے پر اتری۔ مرکزی حکومت کے آپریشن اجے کے تحت 212 ہندوستانی شہریوں کو آج صبح 5.50 بجے اسرائیل سے دہلی لایا گیا۔ اس وقت اسرائیل میں تقریباً 20,000 ہندوستانیوں کے پھنسے ہونے کا امکان ہے اور حکومت ہند نے آپریشن اجے کے تحت انہیں بحفاظت وطن واپس لانا شروع کر دیا ہے ۔