اسرائیل کی نئی ممکنہ حکومت سلامتی کیلئے خطرہ : نیتن یاہو

   

تل ابیب :8نومبر ( یو این آئی ) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیل کی نئی ممکنہ حکومت کو اسرائیلی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی انتخابات میں جیتنے والے عرب رہنماؤں کو بھی حماس کا حامی قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیاکہ مجوزہ حکومت کے ایک تہائی ارکان اسرائیلی فوجیوں کو جنگی مجرم سمجھتے ہیں۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایسی حکومت ایران کے خلاف سخت مؤقف اختیار نہیں کر سکے گی اور نہ ہی اسرائیلی فوجیوں کا مؤثر دفاع کر سکے گی۔نیتن یاہو نے اپوزیشن سے سیاسی اختلافات ختم کرکے قومی اتحاد قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے اپوزیشن رہنما گادی آئزنکوٹ کو نئی حکومت بنانے کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔