لندن : اسرائیل کے خلاف طلبہ کا احتجاج روکنے والی کولمبیا یونیورسٹی کی صدر مینوشے شفیق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اپریل میں مینوشے نے آئی وی لیگ یونیورسٹی میںاسرائیل کے خلاف طلبہ کا احتجاج روکنے کیلئے نیویارک پولیس کوکیمپس میں داخلے کی اجازت دی تھی۔رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی میں ہونے والے اسرائیل مخالف مظاہرے پرتقریباً 100 طلبہ گرفتار ہوئے تھے جو کہ 5 دہائیوں بعد کولمبیا یونیورسٹی میں بڑے پیمانے پر ہونے والی گرفتاریاں تھیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کا بتانا ہے کہ اس اقدام سے امریکا اور کینیڈا کے درجنوں کالجز میں احتجاج شروع ہوا تھا جس کے کچھ ماہ بعد ہی کولمبیا یونیورسٹی کی صدر مینوشے شفیق نے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی ہیں۔