اسرائیل کے ماباقی 73 یرغمالی ابھی بھی غزہ میںموجود ہیں

   

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے دفتر کے مشیر نے کہا کہ فلسطینی گروہوں نے غزہ پٹی میں 73 اسرائیلی یرغمالوں کو زندہ اور مردہ بنا رکھا ہے ۔ گینڈل مین نے کہا کہ غزہ پٹی میں اب بھی 73 یرغمال ہیں ‘ زندہ یا مردہ۔ اسرائیل کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ ان میں سے ہر ایک کو گھر لانیکیلئے ہر ممکن کوشش کرے ۔ایڈوائزری کے مطابق غزہ پٹی سے 14 سویلین یرغمالیوں اور پانچ خاتون فوجیوں کو فلسطینی تحریک حماس کے ساتھ معاہدے کے پہلے مرحلے کے حصے کے طور پر رہا کیا گیا جس کا آغاز 19 جنوری سے ہوا تھا۔ اس کے علاوہ تبادلے کے دوران پانچ تھائی شہریوں کو رہا کر دیا گیا۔