یروشلم 30 اکتوبر (ایجنسیز) اسرائیل کے عام انتخابات میں وزیرِ اعظم بنیامن نتن یاہو کی قیادت والے دائیں بازو کے سیاسی اتحاد نے اپوزیشن کے مقابلے میں زیادہ نشستیں حاصل کرلی ہیں، تاہم پارلیمنٹ میں حکومت بنانے کے لیے درکار سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ حتمی نتائج کے مطابق ملک میں نئی حکومت کی تشکیل ایک پیچیدہ سیاسی مرحلہ بن گئی ہے، جبکہ دوبارہ انتخابات کا امکان بھی موجود ہے۔میگزین پڑھیںاسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ کی مجموعی 120 نشستوں میں سے نتن یاہو کے دائیں بازو اور انتہائی دائیں بازو کے اتحاد کو 53 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔ ان کی جماعت لیکود 27 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی انفرادی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ دوسری جانب گادی آئزن کوٹ کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد نے 48 نشستیں حاصل کیں۔انتخابی نتائج میں عرب سیاسی جماعتوں رعام اور جوائنٹ لسٹ نے بھی اہم حیثیت حاصل کرلی ہے۔ دونوں جماعتوں نے مجموعی طور پر 19 نشستیں جیتی ہیں۔ کسی بھی بڑے سیاسی اتحاد کے پاس 61 نشستوں کی مطلوبہ اکثریت نہ ہونے کے باعث ان جماعتوں کا کردار حکومت سازی میں فیصلہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔