اسرویکم جنوری کو لانچ کرے گا اپنا ایکسرے پولی میٹر مشن

   

نئی دہلی: پہلے چندریان اور پھر آدتیہ ایل-1 لانچ کرنے کے بعد اسرو 2024 میں بھی حیرت انگیز کام کرنے جا رہا ہے۔ 1 جنوری کو اسرو خلا میں ایکس رے ذرائع کے شدید پولرائزیشن کی تحقیقات کے لیے اپنا پہلا ایکس رے پولی میٹر سیٹ لائٹ لانچ کرے گا۔ یہ ہندوستان کا پہلا پولی میٹر مشن ہوگا۔اس سے قبل 2021 میں ناسا نے امیجنگ ایکس رے پولاریمیٹری ایکسپلورر کا آغاز کیا۔ اس مشن کے بعد یہ دنیا کا دوسرا ایسا مشن ہے۔