نیویارک۔ امریکی ریاست ٹیکساس کی سپریم کورٹ نے ماتحت عدالت کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ ریاست کے کلینکس اور دیگر طبی ادارے اسقاط حمل میں مدد فراہم کرتے رہیں۔ امریکی سپریم کورٹ نے جون میں اسقاط حمل سے متعلق 50 سالہ پرانے ایک قانون کو ختم کر دیا تھا، جس کے باعث اب امریکی ریاستوں کو یہ حق حاصل ہو گیا ہے کہ وہ انفرادی طور پر اس عمل پر پابندی لگا دیں۔ ادھر امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ جو خواتین اسقاط حمل کرانے کی خاطر دوسری امریکی ریاستوں کا سفر کرنا چاہتی ہیں، ان کو وفاقی سطح پر تحفظ فراہم کیا جائے گا۔