اسلام او ر پیغمبر اسلامؐ کی شان اقدس میں گستاخی پر گوا میں نوجوان گرفتار

,

   

بعض افراد نے مبینہ سوشیل میڈیا پر توہین آمیز پیغامات پوسٹ کئے جس سے مسلم کمیونٹی کے جذبات کوٹھیس پہنچی ہے۔
پناجی۔ گوا پولیس نے سوشیل میڈیا پر اسلام اورپیغمبر اسلامؐ کی شان اقدس میں گستاخی پر مشتمل پوسٹ میں ملوث ایک 27سالہ بے روزگار نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے۔ستمبر30کے روز گوا کے بعض حصوں میں اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب بعض افراد نے مبینہ سوشیل میڈیا پر توہین آمیز پیغامات پوسٹ کئے جس سے مسلم کمیونٹی کے جذبات کوٹھیس پہنچی ہے۔

اس ضمن میں مسلم تنظیموں نے پناجی‘ مارگوا‘ پونڈا اور ماپوسہ میں پولیس شکایت درج کرائی ہے۔

ساتھ ہی ساتھ جنوبی گوا کے پونڈا اور مارگوا میں ایف ائی آر رجسٹرارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ انہوں نے سائبر کرائم محکمہ سے بھی ایک شکایت درج کرائی‘ اور کہاکہ جن لوگوں نے انسٹاگرام پر جعلی اکاونٹس بنائے‘ اور مبینہ طور پر پیغمبر اسلام ؐ او راسلام کے خلاف قابل اعتراض تبصرے کیے انہیں گرفتار کیاجائے۔

سپریڈنٹ آف پولیس (سائبر کرائم) اکشات کوشال ائی پی ایس نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا اورجانکاری دی کہ کلیدی ملزم افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے جو ایک بڑی کامیابی ہے۔ کوشل نے کہاکہ ”پونڈا اور مارگوا پولیس اسٹیشنوں میں ایف ائی آر یں درج کی گئی ہیں۔

مذکورہ ملزم افراد کوان کے حوالے کردیاگیا ہے‘گرفتاری کے لئے مزیدکاروائی کی جائے گی“۔انہوں نے کہاکہ سائبر پولیس جو اس معاملے کی تحقیقات کررہا ہے اور ان کے لئے سوشیل میڈیا کمپنیوں سے رابطہ کرنا ایک بڑا چیالنج تھا‘ کیونکہ ان کے پاس بیرونی ممالک میں سرور موجود ہیں‘ جس کی تفصیلات حاصل کرنی ہے۔

انہوں نے کہاکہ فی الحال ہم ملزم کا نام ظاہر نہیں کرسکتے کیونکہ اس معاملے میں مزیدلوگوں کو گرفتار کیاجاسکتا ہے۔

وہ ایک مقامی رہائشی ہے اور اس کے اہل خانہ نے کہاہے کہ وہ کسی قسم کا طبی علاج کروارہا تھا۔اور ملزم کے طبی کاغذات کی تصدیق کی جائے گی“۔

انہوں نے کہاکہ تفتیش ابتدائی مرحلے میں ہے اور پولیس اس بات کا پتہ لگائے گی کہ کتنے اکاونٹس بنائے گئے اور میں کون لوگ ملوث ہیں۔