اسمبلی اسپیکر گوتم کی کینیڈا میں پارلیمانی کانفرنس میں شرکت

   

بھوپال۔ مدھیہ پردیش اسمبلی کے اسپیکر گریش گوتم22 تا26 اگست تک کینیڈا کے ہیلی فیکس میں منعقد ہونے والی 65 ویں دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔اسمبلی سکریٹریٹ کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق مسٹر گوتم کے ساتھ مدھیہ پردیش اسمبلی کے پرنسپل سکریٹری اے پی سنگھ بھی وفد میں شامل رہیں گے ۔ اسپیکر اور ٹیم کے دیگر ارکان بیرون ملک قیام کے دوران ڈنمارک، ناروے اور جرمنی بھی جائیں گے ۔65 ویں کامن ویلتھ پارلیمانی کانفرنس کا تھیم جامع، قابل رسائی، ذمہ دار اور مضبوط پارلیمنٹ: جمہوریت کے لیے ایک بنیاد اور ترقی کے لیے ضروری’ہے ۔ کانفرنس کے پہلے دن دو سیشن میں کئی اہم موضوعات کو شامل کیا گیا ہے ۔گوتم کی قیادت میں وفد20 اگست کو نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایرپورٹ سے روانہ ہوگا اور ٹورنٹو کے راستے 22 اگست کو ہیلی فیکس پہنچے گا۔ اس میں لوک سبھا کے اسپیکر کے ساتھ ساتھ دولت مشترکہ ممالک کے صدر اور سکریٹری بھی شرکت کریں گے ۔