حیدرآباد /2 اگست ( سیاست نیوز ) اسمبلی اور کونسل کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے ۔ اسمبلی کا مکمل بجٹ سیشن کا 23 جولائی کو آغاز ہوا اور 2 اگست کو اختتام کو پہونچا ۔ اسمبلی اجلاس کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے سے قبل اسپیکر اسمبلی جی پرساد کمار نے بتایا کہ 9 دن تک بجٹ سیشن جاری رہا ۔ 32 سوالات کے جوابات دئے گئے ۔ 5 بلز کو منظوری دی گئی ۔ 2 مختصر مباحث ہوئے اس طرح اسمبلی کی کارروائی 65.33 گھنٹوں تک جاری رہی ۔ 2