اسمبلی میں بی جے پی اور سی پی آئی کی تحریکات التواء نامنظور

   

حیدرآباد 2 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں اسپیکر جی پرساد کمار نے بی جے پی اور سی پی آئی کی تحریکات التواء کو نامنظور کردیا۔ بی جے پی رکن ہری بابو اور دوسروں نے جنگلاتی علاقوں میں قبائل کو ہراسانی اور جانوروں کو ضبط کرنے کے مسئلہ پر مباحث کیلئے تحریک التواء پیش کی۔ سی پی آئی کے سامبا سیوا راؤ نے سنگارینی ملازمین اور خاص طور پر غیر منظم ورکرس کے مسائل پر مباحث کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریک التواء پیش کی۔ اسپیکر نے دونوں تحریکات کو نامنظور کردیا اور دیگر قاعدہ کے تحت رجوع ہونے کا مشورہ دیا۔ 1