حیدرآباد۔/8 فروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی نے کانگریس اور بی جے پی کی تحریکات التواء نامنظور کردی۔ بھٹی وکرامارکا نے عثمانیہ یونیورسٹی میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کرنے والے قائدین اور طلباء کو احتیاطی طور پر حراست میں لینے کے مسئلہ پر تحریک التواء پیش کی۔ بی جے پی کے رگھونندن راؤ نے کسانوں کو 24 گھنٹے برقی سربراہی مسئلہ پر ایوان میں مباحث کی مانگ کرتے ہوئے تحریک التواء پیش کی۔ اسپیکر سرینواس ریڈی نے دونوں تحریکات کو نامنظور کرتے ہوئے انہیں دوسرے قواعد کے تحت ان موضوعات کو اٹھانے کا مشورہ دیا۔ر