حیدرآباد 22۔ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسمبلی اور کونسل میںٹی آر ایس کا نام بدل کر بی آر ایس رکھنے کو منظوری دی گئی ۔ تلنگانہ راشٹرا سمیتی لیجسلیچر پارٹی قائد نے 22 ڈسمبر کو اسپیکر اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی کو مکتوب روانہ کرکے اسمبلی میں ٹی آر ایس لیجسلیچر پارٹی کا نام بدل کر بی آر ایس لیجسلیچر پارٹی رکھنے درخواست کی اور اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن سے منظورہ مکتوب حوالے کیا ۔ اسپیکر نے فوری اثر سے ٹی آر ایس لیجسلیچر پارٹی کو بی آر ایس لیجسلیچر پارٹی قرار دینے احکام جاری کئے ۔ اسمبلی ریکارڈ میں تبدیلی کی ہدایت دی ۔ صدرنشین قانون ساز کونسل جی سکھیندر ریڈی نے بھی کونسل میں ٹی آر ایس کا نام بدل کر بی آر ایس لیجسلیچر پارٹی رکھنے کی منظوری دی۔ر