اسٹاربکس کےنئے فینانس چیف

   

سان فرانسسکو: اسٹار بکس نے منگل کو ایک نیا چیف فنانشل آفیسر نامز د کیا ہے۔سال 2023 سے نارڈاسٹرام کی ای ایف او کیتھی اسمتھ اگلے ماہ اسٹاربکس میں شامل ہوں گی۔ اسٹاربکس کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) برائن نکول نے ملازمین کو لکھے گئے خط میں یہ معلومات دی۔نکول نے کہا کہ اسمتھ کے پاس ریٹیل، عالمی آپریشنز اور کارپوریٹ تبدیلی کا وسیع تجربہ ہے ۔ اسمتھ اس سے قبل ٹارگٹ اور والمارٹ انٹرنیشنل کے چیف فنانشل آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔وہ ریچل رگیری کی جگہ لیں گی۔ پچھلے مہینے کے آخر میں نکول نے عالمی سطح پر 1100 کارپوریٹ ملازمین کو فارغ کرنے کے منصوبہ کا اعلان کیا تھا۔