اسٹارٹ اپ مہاکمبھ ہندوستان کی ترقی کا عکاس:گوئل

   

نئی دہلی: مرکزی کامرس و صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ اسٹارٹ اپ مہاکمبھ ہندوستان کی ترقی کی کہانی کوپیش کرتا ہے ۔منگل کو یہاں صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے کی طرف سے منعقد ‘اسٹارٹ اپ مہاکمبھ’ کی افتتاحی تقریب میں کلیدی خطبہ دیتے ہوئے گوئل نے کہا کہ اسٹارٹ اپ سیکٹر نے نقل و حرکت، خوراک اور ٹیکسٹائل وغیرہ جیسے مختلف شعبوں میں آئیڈیاز کے ساتھ اختراع کرنے کی اپنی صلاحیت کو ثابت کیا ہے ۔